اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بننا چاہئے، جنوبی پنجاب صوبے کیلئے پیپلزپارٹی نے اتفاق رائے پیدا کیا۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا نئے صوبوں کی بات ہوگی تو سب کو پسماندہ علاقوں کا احساس ہوگا، ترمیم کے حوالے سے مفروضوں پر کوئی بات نہیں کی جا سکتی۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کے پی میں گورنر راج لگانا آخری آپشن تھا، خوشی کی بات نہیں، اسلام آباد پر چڑھائی کے اعلان سے بے یقینی کی صورتحال تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ گورنر راج لگانا اکثریت کا فیصلہ تھا، دنیا میں پاکستان کے ثالثی کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔



