واشنگٹن (نیشنل ٹائمز)امریکی محکمہ ٹرانسپورٹیشن نے عراقی فضائی حدود میں مقررہ بلندی کی پابندیوں کی خلاف ورزی پر ایئر فرانس اور نیدرلینڈز کی فضائی کمپنی کے ایل ایم پر مجموعی طور پر 4 لاکھ 25 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کردیا۔
امریکی حکام کے مطابق ایئر فرانس پر ایک لاکھ 5 ہزار جبکہ کے ایل ایم پر 3 لاکھ 20 ہزار ڈالر جرمانہ کیا گیا۔ دونوں کمپنیوں نے امریکی فضائی کمپنی ڈیلٹا کے کوڈ کے تحت ایسی پروازیں چلائیں جو مقررہ کم از کم بلندی سے نیچے تھیں۔ایئر فرانس نے اپریل 2022 سے نومبر 2025 جبکہ کے ایل ایم نے جنوری 2022 سے مئی 2025 کے دوران متعدد پروازیں عراقی فضائی حدود سے گزاریں۔ امریکی پابندی کے تحت بغداد کے فضائی خطے میں 32 ہزار فٹ سے کم بلندی پر پرواز ممنوع ہے ۔



