تل ابیب(نیشنل ٹائمز)اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران اور اس کے اتحادی اسرائیلی انتخابات پر اثر انداز ہونے کیلئے حملے کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم نے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہمارے پاس انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ ہمارے دشمن، یعنی ایران اور اس کے اتحادی، انتخابات میں خلل ڈالنے کیلئے حملوں کا سہارا لے سکتے ہیں۔
نیتن یاہو نے ویڈیو میں اسرائیلی فوج کی دفاعی اور جارحانہ تیاریوں کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ آپ کو ہماری طاقت کا سامنا کرنا پڑے گا، اور ہم کسی بھی حملے کا غیر متناسب جواب دیں گے۔



