سفارتکاری کیلئے تیار، جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں: اسماعیل بقائی

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران نے امریکا پر مذاکرات میں یکطرفہ مطالبات مسلط کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سفارت کاری کیلئے تیار ہے تاہم کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے جرمن نشریاتی ادارے اے آر ڈی کو انٹرویو میں کہا کہ ایرانی عوام کو امریکا پر اعتماد نہیں اور ملک کے دفاع کیلئے پوری قوت کے ساتھ تیار رہنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے کبھی مذاکرات کی میز نہیں چھوڑی اور نہ ہی سفارت کاری کے دروازے بند کیے ہیں، ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، تاہم امریکا ایران سے مکمل سرنڈر کا مطالبہ کر رہا ہے، جسے کوئی ایرانی قبول نہیں کرے گا۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ مذاکرات کے دوران ایک سال سے بھی کم عرصے میں ایران پر دو حملوں نے ثابت کیا کہ واشنگٹن سفارت کاری کے حوالے سے سنجیدہ نہیں، اس کے باوجود تہران امن کے حصول کیلئے سفارتی ذرائع استعمال کرنے اور کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین نے امریکا کے ساتھ چلنے کو ترجیح دی حالانکہ عالمی برادری اس سے آزاد اور مؤثر کردار کی توقع رکھتی تھی، جوہری معاملے پر یورپ نے اپنا تعمیری کردار ترک کرکے واشنگٹن کا ساتھ دیا۔



  تازہ ترین   
بولسونارو کو شکست، لولا دا سلوا چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب ہوگئے
سفارتکاری کیلئے تیار، جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں: اسماعیل بقائی
ایران اور اتحادی اسرائیلی انتخابات پر اثر انداز ہونے کیلئے حملے کر سکتے ہیں، نیتن یاہو
فرانس میں احتجاج کرنے والی تنظیموں نے 5 نومبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا
اسرائیلی الیکشن: مقبوضہ مغربی کنارے کی تمام زمینی گزر گاہیں بند، نقل و حرکت پر پابندی
سعودی عرب اور یونان کا محفوظ بحری راستوں، توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
ٹرمپ امریکا، اسرائیل میں انتخابات ہونے کے بعد ایران پر بڑے حملے کر سکتے ہیں: امریکی جریدہ
فرانس میں بڑھتی مہنگائی، ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے دوران متعدد شہروں میں جھڑپیں





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر