ماسکو،کیف(نیشنل ٹائمز)روس اور یوکرین کے ایک دوسرے پر حملے ،6افرادہلاک،41زخمی ہو گئے ، یوکرین کے ڈرون حملوں میں روسی سرحدی شہر بیلگوروڈ میں2افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ۔
روسی حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیلگوروڈ کے علاقے میں 154 حملے کیے گئے ، جن سے رہائشی عمارتوں، گاڑیوں اور تجارتی مراکز کو نقصان پہنچا۔ دوسری جانب یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ روسی حملوں میں دنیپرو اور وِنیتسیا کے علاقے میں 4 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے ۔



