پشاور(نیشنل ٹائمز)پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے خوف وہراس پھیل گیا۔
چترال، شانگلہ، لوئر دیر، مالاکنڈ، ہری پور، کوہاٹ ،مانسہرہ، لنڈی کوتل، تورغر، جمرود اور گردونواح میں زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے رہے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔



