مری:گاڑی کھائی میں گرگئی،ایک ہی خاندان کے7افراد جاں بحق

اسلام آباد، مظفرآباد، کراچی (نیشنل ٹائمز)مری کے رکھالہ روڈ پر گاڑی کھائی میں گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔ حادثے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے ۔ذرائع کے مطابق گاڑی میں بچوں، بزرگوں اور خواتین سمیت خاندان کے 14 افراد سوار تھے جو شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے ۔ حادثے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 7 افراد جھلس کر دم توڑ گئے ، جبکہ دیگر 7 افراد زخمی ہوئے ۔دریں اثنا مظفرآباد کے نواحی علاقے شکر پڑیاں میں گھاس سے لدی جیپ سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ریسکیو اور پولیس کے مطابق جیپ میں 7 افراد سوار تھے ، مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے لاشیں ہسپتال منتقل کردیں۔ادھر سانگھڑ کے علاقے ٹنڈوآدم جھول روڈ پر کراچی سے سانگھڑ جانے والی مسافر بس اور کار میں تصادم ہوگیا۔ حادثے میں کار سوار 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے ، جبکہ حیدرآباد منتقل کئے جانے کے دوران ایک زخمی خاتون بھی دم توڑ گئی۔جاں بحق افراد میں 2 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں، جبکہ حادثے میں 2 خواتین اور 2 بچے زخمی ہوئے ۔



  تازہ ترین   
بولسونارو کو شکست، لولا دا سلوا چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب ہوگئے
سفارتکاری کیلئے تیار، جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں: اسماعیل بقائی
ایران اور اتحادی اسرائیلی انتخابات پر اثر انداز ہونے کیلئے حملے کر سکتے ہیں، نیتن یاہو
فرانس میں احتجاج کرنے والی تنظیموں نے 5 نومبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا
اسرائیلی الیکشن: مقبوضہ مغربی کنارے کی تمام زمینی گزر گاہیں بند، نقل و حرکت پر پابندی
سعودی عرب اور یونان کا محفوظ بحری راستوں، توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
ٹرمپ امریکا، اسرائیل میں انتخابات ہونے کے بعد ایران پر بڑے حملے کر سکتے ہیں: امریکی جریدہ
فرانس میں بڑھتی مہنگائی، ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے دوران متعدد شہروں میں جھڑپیں





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر