پشاور ہائیکورٹ ،سہیل آفریدی کی مبینہ حراست پررپورٹ طلب

پشاور(نیشنل ٹائمز)پشاور ہائیکورٹ نے سہیل آفریدی کی مبینہ حراست کے خلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔عدالتی حکم کے مطابق سہیل آفریدی کی بازیابی کے لیے ان کے بھائی محمد عامر نے درخواست دائر کی جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سہیل آفریدی کو غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے ، ایمرجنسی یا گورنر راج میں بھی وزیراعلیٰ کی غیر قانونی حراست کا کوئی جواز نہیں۔عدالت نے فریقین سے استفسار کیا کہ وزیراعلیٰ گرفتار ہیں یا کسی مقدمے میں نامزد ہیں۔عدالت نے اس حوالے سے آئی جی، سی سی پی او، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کی ہے ۔عدالت نے حکم دیا کہ 10 روز میں سہیل آفریدی کی موجودگی اور حیثیت سے متعلق رپورٹ جمع کرائی جائے ۔ بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 3 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ دریں اثنا پشاور ہائیکورٹ نے ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی ثریا بی بی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے ان کا گھر ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کے گھر پر پولیس چھاپے اور سیل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس محمد فہیم ولی نے کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ثریا بی بی ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی ہیں، انہیں 2024 میں سرکاری گھر الاٹ ہوا تھا، 11 اکتوبر کو صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کی گئی جبکہ 14 اکتوبر کو ان کے گھر پر غیر قانونی چھاپہ مار کر اسے سیل کر دیا گیا۔ وکیل نے دلائل دئیے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے دوران بھی سپیکر ہاؤس کو سیل نہیں کیا جا سکتا، پشاور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور دیگر فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔علاوہ ازیں پشاور ہائیکورٹ میں غیر فعال صوبائی وزیر فضل شکور، رکن اسمبلی فضل محمد کی بازیابی کیلئے درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس اعجاز انور نے سوال کیا کیس میں اب تک کیا پیش رفت ہوئی؟ تفتیشی افسر نے جواب دیا کوششیں جاری ہیں، جیو فینسنگ کی ہے ۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ اس کیس میں تو ایف آئی آر درج کی گئی ہے ، صوبائی وزیر، رکن اسمبلی غائب ہیں، عام لوگوں کا کیاحال ہوگا۔کیس کی مزید سماعت 3 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کاموں کیلئے وفاق 160 ارب روپے فراہم کرے گا:شہباز شریف
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران مقرر کر دیئے گئے
عالمی بینک کی پاکستان میں مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد رہنے کی پیش گوئی
صارفین کیلئے اچھی خبر، ایل پی جی 50 روپے فی کلو سستی ہونے کا امکان
خیبر پختونخوا میں پائیدار امن کیلئے وفاق کا تعاون ضروری ہے: فیصل کریم کنڈی
امریکا کو آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے شرائط پوری کرنی ہونگی: ایران کا دو ٹوک مؤقف
افغان طالبان اہلکاروں کی چینی سرحد پر بھی دراندازی کی کوشش، چین کی سخت تنبیہ
شیبہ آئل فیلڈ پر حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے، سعودی وزارت توانائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر