عالمی بینک کی پاکستان میں مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد رہنے کی پیش گوئی

نیویارک(نیشنل ٹائمز) عالمی بینک نے پاکستان کی ترقیاتی صورتحال سے متعلق سال 2026ء کی اقتصادی رپورٹ جاری کر دی جس میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 26-2025ء میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

عالمی بینک کے مطابق ایس اینڈ پی اور موڈیز نے پاکستان کی قرضوں کی درجہ بندی بہتر کی ہے جبکہ پاکستان نے عالمی منڈی میں 750 ملین ڈالر اور 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈز بھی جاری کیے۔

رپورٹ کے مطابق زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد رہی جس میں لائیو سٹاک نے اہم کردار ادا کیا جبکہ خدمات کے شعبے میں 4.1 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 19.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جبکہ مجموعی مالیاتی خسارہ کم ہو کر مجموعی قومی پیداوار کے 2.6 فیصد کے برابر رہ گیا۔

عالمی بینک کے مطابق مالی سال 26-2025ء میں عمومی مہنگائی کی اوسط شرح 7.1 فیصد رہی جبکہ سٹیٹ بینک نے شرح سود بڑھا کر 11.5 فیصد کر دی۔

مالی سال 27-2026ء میں معاشی نمو 3.8 فیصد رہنے جبکہ رواں سال مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 25-2024ء میں مہنگائی کی اوسط شرح 4.5 فیصد تھی جو گزشتہ مالی سال میں بڑھ کر 7.1 فیصد ہو گئی، مشرق وسطیٰ کے تنازع کے باعث توانائی کی قیمتوں میں اضافے نے مہنگائی کے دباؤ میں شدت پیدا کی۔

عالمی بینک کے مطابق مارچ سے جون 2026ء کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 10.2 فیصد رہی جبکہ مئی 2026ء میں یہ بڑھ کر 11.7 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

مالی سال 26-2025ءء میں شہری علاقوں میں غذائی مہنگائی کی اوسط شرح 4.3 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 5.4 فیصد ریکارڈ کی گئی، گندم اور جلد خراب ہونے والی اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے نے غذائی مہنگائی کو بڑھایا۔

رپورٹ کے مطابق اگست 2026ء تک شہری اور دیہی علاقوں میں مہنگائی بڑھانے میں غذائی اشیا کا سب سے بڑا حصہ رہا۔

بتایا گیا ہے کہ فروری سے جون 2026ء کے دوران پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 36 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31 فیصد اور مائع پیٹرولیم گیس کی قیمت میں تقریباً 46 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسی عرصے میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی تقریباً 30 فیصد اضافہ ہوا۔

عالمی بینک کے مطابق مارچ 2026ء سے توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں شدت آئی، مالی سال 26-2025ء میں بنیادی مہنگائی کی اوسط شرح شہری علاقوں میں 7.4 فیصد اور دیہی علاقوں میں 8.5 فیصد رہی جبکہ مئی 2026 میں شہری علاقوں میں بنیادی مہنگائی کی شرح 9 فیصد تک پہنچ گئی۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کاموں کیلئے وفاق 160 ارب روپے فراہم کرے گا:شہباز شریف
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران مقرر کر دیئے گئے
عالمی بینک کی پاکستان میں مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد رہنے کی پیش گوئی
صارفین کیلئے اچھی خبر، ایل پی جی 50 روپے فی کلو سستی ہونے کا امکان
خیبر پختونخوا میں پائیدار امن کیلئے وفاق کا تعاون ضروری ہے: فیصل کریم کنڈی
امریکا کو آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے شرائط پوری کرنی ہونگی: ایران کا دو ٹوک مؤقف
افغان طالبان اہلکاروں کی چینی سرحد پر بھی دراندازی کی کوشش، چین کی سخت تنبیہ
شیبہ آئل فیلڈ پر حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے، سعودی وزارت توانائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر