دوشنبے (شِنہوا) چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ تجارت اور سرمایہ کاری کو آزادانہ بنانے اور ان میں سہولت فراہم کرنے کے عمل کو فروغ دیں، رکاوٹیں اور دیواریں کھڑی کرنے کی مخالفت کریں اور عالمی صنعتی و سپلائی نظام کے استحکام اور ہموار فعالیت کو یقینی بنائیں۔
لی چھیانگ نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روز شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی حکومتوں کے سربراہان (وزرائے اعظم) کی کونسل کے 25 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک تجارت اور سرمایہ کاری کو آزادانہ بنائیں، چینی وزیراعظم کی تاکید



