وزیراعظم دہشتگردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ وزیراعظم کے ساتھ دہشت گردی کے مسئلہ پر سر جوڑ کر بیٹھیں۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کے پی میں جو دہشت گردی کی صورتحال تھی اس پر صوبائی حکومت کا تعاون نہیں مل رہا تھا، بلوچستان میں صوبائی حکومت مکمل طور پر وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں سر جوڑ کر بیٹھیں تو وزیراعظم اس سارے مسئلہ پر بیٹھنے کے لیے تیار ہیں، میں آج تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتا ہوں کہ دہشت گردی کے معاملے پر وزیراعظم کے ساتھ بیٹھیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آج بھی دہشت گردی کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی سپیکر قومی اسمبلی کے دستخط سے اپوزیشن لیڈر بنے ہیں، اپوزیشن کا عہدہ سنبھال لیا ہے کہ لیکن سپیکر چیمبر میں اچکزئی جانے کے لیے تیار نہیں ہیں، میں خود محمود اچکزئی کے پاس گیا اور کہا کہ ضد چھوڑیں اور وزیراعظم سے ملاقات کریں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایپکس کمیٹی میں اپوزیشن کے دوست نہیں آتے، وہاں کھل کر بات چیت ہوتی ہے، ملک اس وقت دہشت گردی کا مقابلہ کررہا ہے،کل ہی ایک میجر کی شہادت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں میں گالی گلوچ بریگیڈ اداروں کے خلاف بیانیہ بناتا ہے، رولز،قوانین کے تحت ملاقاتوں پر پابندی لگے گی، کبھی بانی پی ٹی آئی عدالتوں کے ذریعے باہر جیل سے آنا چاہتے ہیں اور کبھی ٹرمپ کے ذریعے باہر آنا چاہتے ہیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم دہشتگردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا
یکم جنوری سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.30 روپے فی یونٹ کرنے کی تجویز
پشاور ہائیکورٹ: گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت
خیبر پختونخوا میں وسائل سے زیادہ مسائل، دہشتگردی کے خلاف متحد ہونا پڑے گا: طارق فضل چودھری
سرکاری ملازمین کسی قسم کے سیاسی دباؤ سے ہرگز متاثر نہ ہوں: آئینی عدالت
روس کی پاک افغان کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش
حرمین شریفین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا: ترجمان پاک فوج
متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر