سرکاری ملازمین کسی قسم کے سیاسی دباؤ سے ہرگز متاثر نہ ہوں: آئینی عدالت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی آئینی عدالت نے پولیس افسر کے ترقی کے کیس میں اہم فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے سول سرونٹس کے لیے قائداعظم کی تقریر کی بنیاد پر اصول بیان کردیئے۔

وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے کے مطابق سرکاری ملازمین کسی قسم کے سیاسی دباؤ سے ہرگز متاثر نہ ہوں۔ عوام اور ریاست کے خادم کے طور پر فرائض دیانت داری اور بے خوفی سے انجام دیں۔ حکومتیں، وزرائے اعظم اور وزرا آتے جاتے رہتے ہیں۔ حمایت یا مخالفت آپ کا کام نہیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ سیاست دانوں کو سرکاری ملازمین کے کام میں مداخلت کی کوشش نہیں کرنی چاہئے، مداخلت سے بدعنوانی، رشوت ستانی اور اقربا پروری جیسی برائیاں جنم لیتی ہیں، ‏حکومتوں کی وفاداری اور اخلاقی اصولوں کے ساتھ خدمت کریں۔

عدالت نے سول سرونٹس کو ہدایت کی کہ اپنی سروس کی ساکھ، وقار، عزت اور دیانت داری کو بھی برقرار رکھیں، ترقی لازمی حق نہیں، قواعد کے مطابق صرف منصفانہ زیرغور لانا حق ہے، تین مرتبہ ترقی مؤخر ہونے سے افسر کو خودکار ترقی کا حق حاصل نہیں مل جاتا۔

آئینی عدالت نے پولیس افسر تنویر احمد طاہر کی ترقی کیلئے دائر اپیل خارج کردی، سروس کی مدت کے معاملے پر محکمے یا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی، فیصلے کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں ہماری مداخلت کا کوئی جواز نہیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ ترقی کے لیے مذکورہ افسر کا مقرر کردہ معیار پر پورا اترنا ضروری ہے، سی ایس بی کے صوابدیدی اختیار میں مداخلت کا جواز نہیں، گریڈ 20 میں ترقی کے لیے 70 نمبر درکار تھے، تنویر طاہر کو 63.56 ملے۔

تحریری فیصلے کے مطابق ترقی مؤخر کرنے کے لیے قانونی جواز اور معقول وجوہات ضروری ہیں، احتساب ریفرنس میں بریت کے بعد ترقی میں رکاوٹ کی بنیاد کا دوبارہ جائزہ ضروری ہے، افسر کی ترقی کے معاملے میں من مانی اور امتیازی سلوک کی اجازت نہیں۔ 



  تازہ ترین   
وزیراعظم دہشتگردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا
یکم جنوری سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.30 روپے فی یونٹ کرنے کی تجویز
پشاور ہائیکورٹ: گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت
خیبر پختونخوا میں وسائل سے زیادہ مسائل، دہشتگردی کے خلاف متحد ہونا پڑے گا: طارق فضل چودھری
سرکاری ملازمین کسی قسم کے سیاسی دباؤ سے ہرگز متاثر نہ ہوں: آئینی عدالت
روس کی پاک افغان کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش
حرمین شریفین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا: ترجمان پاک فوج
متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر