مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر تین روزہ سرکاری دورے پر منگل کے روز اسلام آباد پہنچ گئے۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چودھری اور وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نے معزز مہمان اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

مالدیپ کے صدارتی دفتر کے مطابق صدر ڈاکٹر محمد معیزو کو ایئرپورٹ پر شاندار استقبال پیش کیا گیا اور ان کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

یہ 11 سال بعد کسی مالدیپی صدر کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان 1966 میں سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے۔

صدر معیزو کے ہمراہ خاتون اول ساجدہ محمد، کابینہ کے وزرا اور سینئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان آیا ہے۔ صدر مالدیپ کا بدھ کے روز وزیراعظم ہاؤس میں باضابطہ استقبال کیا جائے گا۔

اس سے قبل مالدیپ کے وزیر خارجہ بھی کابینہ کے وزرا اور سینئر حکام کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے تھے۔ ان کا استقبال ترجمان دفتر خارجہ، ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا و سارک، مالدیپ میں پاکستان کے ہائی کمشنر اور پاکستان میں مالدیپ کے ہائی کمشنر نے کیا۔ 



  تازہ ترین   
حوثی باغیوں نے تہران کی ثالثی کی پیشکش کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا، ایران
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
وزیراعظم دہشتگردی کیخلاف تمام سیاسی جماعتوں سے بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا
پوتن اور امریکی حکام کی جلد ملاقات متوقع، روس کا جوہری تخفیف اسلحہ پر مذاکرات بحال کرنے پر زور
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
ملتان میں یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم مقابلے میں ہلاک
یمن کی مسلح افواج کے 700 سے زائد حملے، سیکڑوں حوثی جنگجو ہلاک، متعدد زخمی
وزیراعظم دہشتگردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر