اسرائیل شام میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہا :ترک صدر

انقرہ (نیشنل ٹائمز)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ شام سے اچھی خبریں موصول ہو رہی ہیں، تاہم اسرائیل وہاں بھی افراتفری پھیلانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خطے کو بحرانوں کے ایسے طوفان کا سامنا ہے جس کی شدت  روز بروز بڑھ رہی ہے ۔روس اور یوکرین کی جنگ چند ماہ میں پانچویں سال میں داخل ہو جائے گی۔ معاہدوں پر دستخط ہونے کے باوجود فلسطین کے خلاف اسرائیل کی جنگ جاری ہے ، ایران میں کشیدگی مکمل طور پر ختم ہونے سے پہلے ہی یمن میں ایک نیا تنازع شروع ہوگیا ہے ۔ سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں نے خطے میں کشیدگی میں نمایاں اضافہ کردیا ہے ۔ انہوں نے سعودی عرب کو ترکیہ کا دوست اور ہمدرد ملک قرار دیا۔ ترکیہ نے شام اور عراق میں اپنی فوج کی تعیناتی سرحدی سلامتی مکمل طور پر یقینی ہونے سے مشروط کر دی۔ وزیر دفاع یاشار گولر نے بتایا کہ دونوں ممالک میں ترک فوجی موجودگی برقرار ہے ۔ ان کے مطابق علاقائی سلامتی، سرحدی تحفظ اور دہشت گردی کے خطرات ختم ہونے پر فوجی اڈوں اور تعیناتی کی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ 



  تازہ ترین   
حوثی باغیوں نے تہران کی ثالثی کی پیشکش کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا، ایران
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
وزیراعظم دہشتگردی کیخلاف تمام سیاسی جماعتوں سے بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا
پوتن اور امریکی حکام کی جلد ملاقات متوقع، روس کا جوہری تخفیف اسلحہ پر مذاکرات بحال کرنے پر زور
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
ملتان میں یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم مقابلے میں ہلاک
یمن کی مسلح افواج کے 700 سے زائد حملے، سیکڑوں حوثی جنگجو ہلاک، متعدد زخمی
وزیراعظم دہشتگردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر