یرو شلم،لندن(نیشنل ٹائمز)عالمی ادارہ خوراک نے فنڈز کی کمی کے باعث غزہ میں 5 لاکھ فلسطینیوں کی ماہانہ امداد بند کرنے کا اعلان کردیا، ادارے کے مطابق امداد میں کٹوتی کے بعد بھی 11 لاکھ افراد کو خوراک یا نقد رقم فراہم کی جائے گی، تاہم امدادی مقدار کم ہوگی۔ ڈبلیو ایف پی کے حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں 14 لاکھ افراد شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ برطانوی پولیس نے دفاعی صنعت سے وابستہ کمپنیز کے عہدیداروں اور ملازمین کی املاک میں توڑ پھوڑ کے واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنے دشمنوں کو ضرورت پڑنے پر فوری نشانہ بنانے سے دریغ نہیں کرے گا۔ اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے حملوں کے بعد 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔
غزہ:فنڈز کمی، 5 لاکھ فلسطینیوں کی غذائی امداد بند کرنیکا فیصلہ



