واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی خلائی کمپنی سپیس ایکس کا ایک شیئر دینے کا اعلان کیا ہے۔
مسک نے ایکس پر بتایا کہ یہ منصوبہ آئندہ سال شروع کیا جائے گا، تاہم اس پر عملدرآمد کی تفصیلات نہیں بتائیں۔ امریکی مردم شماری کے 2024 کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں 18 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد تقریباً 7 کروڑ 30 لاکھ ہے۔ فوربز کے مطابق مسک سپیس ایکس کے 38 فیصد حصص کے مالک ہیں۔



