بیجنگ(نیشنل ٹائمز)چین نے قومی سلامتی کے تحفظ اور عالمی تنازعات میں ڈرونز کے غیرقانونی استعمال کی روک تھام کے لیے ان کی برآمد پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا۔
حکام کے مطابق نئے ضوابط 18 نومبر سے نافذ ہوں گے، جن کے تحت مخصوص انجنوں، ڈرون ٹیکنالوجی اور طویل پرواز کی صلاحیت رکھنے والے بعض ڈرونز کی برآمد کے لیے لائسنس لینا لازمی ہوگا۔



