معافیوں سے عمر قید 15سال رہ جاتی، سنگین جرائم میں یہ فائدہ نہیں ملنا چاہیے:پنجاب حکومت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ متعدد افراد کے قتل جیسے سنگین جرائم میں تمام عمر قید کی سزائیں بیک وقت چلانے سے اضافی جرائم کی سنگینی کم ہو جاتی ہے اس لیے قتل، اغوا، جنسی زیادتی اور دہشتگردی جیسے  سنگین جرائم میں غیر معمولی حالات کے تحت سزائیں یکے بعد دیگرے نافذ کرنے کا واضح عدالتی حکم دیا جانا چاہیے ۔ پنجاب پراسیکیوشن کی جانب سے یہ تحریری جواب ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب طارق صدیق کے ذریعے سپریم کورٹ میں جمع کرایا گیا ہے ۔ جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا سات رکنی لارجر بینچ متعدد قتل کے مقدمات میں عمر قید کی سزاؤں کے بیک وقت یا یکے بعد دیگرے نفاذ اور عمر قید کی اصل مدت سے متعلق اہم قانونی سوالات کا جائزہ لے رہا ہے ۔ پنجاب پراسیکیوشن نے مؤقف اختیار کیا جب متعدد انسانی جانیں غیر قانونی طور پر لی جائیں تو ہر جرم کیلئے الگ اور واضح قانونی سزا ہونی چاہیے ۔ سنگین اور سفاکانہ جرائم میں سزائیں یکے بعد دیگرے نافذ کرنے سے فوجداری نظام پر عوام کا اعتماد مضبوط ہوگا، جرائم کی حوصلہ شکنی ہوگی اور سزا کے عبرت ناک مقاصد حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ انتظامی معافیوں اور سزاؤں میں تخفیف سے پاکستان میں عمر قید کی عملی مدت تقریباً 15 سال رہ جاتی ہے جسے عمومی طور پر 25 سال شمار کیا جاتا ہے ، متعدد افراد کے قتل کے مجرم کو یہ فائدہ نہیں ملنا چاہیے کہ وہ محض 15 سال قید گزارنے کے بعد رہا ہو جائے ۔ استدعا ہے کہ شاہ حسین کیس کے پیراگراف 40 کو خلاف قانون قرار دیا جائے کیونکہ اس کے مطابق بشیر کیس میں طے کردہ قانونی اصول کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔ 



  تازہ ترین   
وزیراعظم دہشتگردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا
یکم جنوری سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.30 روپے فی یونٹ کرنے کی تجویز
پشاور ہائیکورٹ: گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت
خیبر پختونخوا میں وسائل سے زیادہ مسائل، دہشتگردی کے خلاف متحد ہونا پڑے گا: طارق فضل چودھری
سرکاری ملازمین کسی قسم کے سیاسی دباؤ سے ہرگز متاثر نہ ہوں: آئینی عدالت
روس کی پاک افغان کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش
حرمین شریفین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا: ترجمان پاک فوج
متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر