یکم جنوری سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.30 روپے فی یونٹ کرنے کی تجویز

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ملک میں یکم جنوری 2027 سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.30 روپے فی یونٹ ہونے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے سال 2027 کیلئے بجلی کی خریداری کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی، اگلا سال بھی بجلی صارفین پر بھاری ہی رہے گا۔

سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق سال 2027 میں 3 ہزار 439 ارب بجلی کی خریداری کی قیمت ہوگی جس میں 19 سو 14 ارب روپے کیسپٹی پیمنٹس کی مد میں ادا کئے جائیں گے، باقی سال 2027 میں بجلی کی فیول کاسٹ کا 12 سو ارب روپے سے زائد کا تخمینہ ہے۔

اس کے علاوہ آپریشن اینڈ مینٹیننس کاسٹ 70 ارب روپے سے زائد اور 248 ارب سے زائد ٹرانسمشن چارجز کی مد میں ادا کیے جائیں گے۔

درخواست میں یکم جنوری 2027 سے بجلی کا نیا ٹیرف 27 روپے 30 پیسے فی یونٹ ہونے کا امکان ہے، آئیڈل کیس میں پاور پرچیز کا فی یونٹ 25 روپے 88 پیسے کی دوسری تجویز ہے، سی پی پی اے نے چھ مختلف تجاویز نیپرا اتھارٹی کے پاس جمع کرائی ہیں، نیپرا اتھارٹی اوسط قیمت کا تعین کرے گی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 2 نومبر کو درخواست پر سماعت کرے گی۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم دہشتگردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا
یکم جنوری سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.30 روپے فی یونٹ کرنے کی تجویز
پشاور ہائیکورٹ: گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت
خیبر پختونخوا میں وسائل سے زیادہ مسائل، دہشتگردی کے خلاف متحد ہونا پڑے گا: طارق فضل چودھری
سرکاری ملازمین کسی قسم کے سیاسی دباؤ سے ہرگز متاثر نہ ہوں: آئینی عدالت
روس کی پاک افغان کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش
حرمین شریفین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا: ترجمان پاک فوج
متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر