کولمبو(نیشنل ٹائمز)سری لنکا میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر میں خرابی کے باعث پیر سے ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی۔
سرکاری بجلی کمپنی کے مطابق ابتدائی طور پر تین روز تک مختلف علاقوں میں چار گھنٹے کے دورانیے کے دوران مرحلہ وار ایک ایک گھنٹے کی بجلی بند کی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ بجلی گھر کی بندش سے 300 میگاواٹ کی کمی کا سامنا ہے۔



