پاکستان کی 5.6 ارب ڈالر معاونت ترقیاتی منصوبوں میں بدلنے کی درخواست

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان نے اسلامی ترقیاتی بینک سے 5.6 ارب ڈالر کی اشاریاتی مالی معاونت کو ترقیاتی منصوبوں میں تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے ۔ ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے 2026 کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر وفاقی وزیر احد چیمہ نے بینکاک میں اسلامی ترقیاتی بینک گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک گروپ کے درمیان 5.6 ارب ڈالر کے ترقیاتی تعاون کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے درخواست کی کہ اشاریاتی مالی معاونت کو عملی منصوبوں میں تبدیل کیا جائے۔

احد چیمہ نے ایم ایل ون ریلوے اپ گریڈیشن منصوبے کے لیے اسلامی ترقیاتی بینک کی معاونت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے سکھر سے حیدرآباد ایم 6 موٹروے کے لیے بینک کی 475 ملین ڈالر کی معاونت کو سراہا، دوسری جانب معتبر ذرائع کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاشی استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں معاشی صورتحال، اہداف پر عمل درآمد اور ترقی کے تسلسل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کو معاشی اہداف پر عمل درآمد کے حوالے سے بریفنگ دی اور یقین دہانی کرائی کہ حکومت بجٹ میں مختص محصولات کے اہداف اور آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کرے گی۔

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان ترقیاتی شراکت داری مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا جس میں ایم ایل ون منصوبہ سرفہرست رہا۔ وفاقی وزیر احد چیمہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ماساتو کانڈا سے ملاقات میں پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات اور بینک کی کنٹری پارٹنرشپ سٹریٹجی 2026-2030 کے تحت تعاون بڑھانے پر گفتگو کی۔ بینک کے صدر ماساتو کانڈا نے پاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون کا اعادہ کیا اور ایم ایل ون منصوبے کے لیے بینک کے ادارہ جاتی مراحل تیز کرنے میں مدد دینے کے عزم کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر نے عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز انا بیئرڈے سے بھی ملاقات کی جس میں پاکستان کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک 2026-2035 پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تھائی لینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے بھی ملاقات کی جس میں دوطرفہ تجارت، سیاحت اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 



  تازہ ترین   
پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری و سلامتی کیلئے شانہ بشانہ کھڑا ہے: وزیراعظم
گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں: محسن نقوی
گورنر فیصل کریم کنڈی کا خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان
پنجاب اے آئی دور میں داخل جبکہ خیبرپختونخوا پتھر کے دور میں ہے: مریم نواز
پی ٹی آئی مثبت کردار ادا کرے تو مذاکرات پر غور ہو سکتا ہے: رانا ثناء اللہ
سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، حقِ دفاع کی توثیق
حرمین شریفین کے دفاع کے لئے ہم متحد ہیں: ترجمان سعودی فوجی اتحاد
حوثی میزائلوں کے پرزے 16 ممالک سے یمن پہنچنے کا انکشاف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر