سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، حقِ دفاع کی توثیق

نیویارک(نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مملکت کے حقِ دفاع کی توثیق کر دی۔

سلامتی کونسل کے تمام 15 ارکان نے متفقہ بیان میں سعودی عرب کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا اور ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملوں کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔

بیان میں سعودی ہوائی اڈوں اور سعودی آرامکو کی تنصیبات پر حوثی حملوں کی بھی مذمت کی گئی، فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب پر حملوں میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوئے۔

سلامتی کونسل نے بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں تجارتی جہازوں کو حوثیوں کی جانب سے دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جہاز رانی کی آزادی اور بین الاقوامی انسانی قانون کے احترام پر زور دیا۔

کونسل نے حوثیوں کو اسلحہ، مالی وسائل اور تکنیکی معاونت کی فراہمی روکنے کا مطالبہ بھی کیا، بیان میں یمن کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت برقرار رکھنے کے ساتھ سلامتی کونسل کی قرارداد 2216 پر مکمل عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

سلامتی کونسل کے اس متفقہ مؤقف میں سعودی عرب پر حملوں کی مذمت، علاقائی سلامتی کے تحفظ اور بحیرہ احمر میں آزادانہ جہاز رانی یقینی بنانے کی اہمیت اجاگر کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، حقِ دفاع کی توثیق
حرمین شریفین کے دفاع کے لئے ہم متحد ہیں: ترجمان سعودی فوجی اتحاد
حوثی میزائلوں کے پرزے 16 ممالک سے یمن پہنچنے کا انکشاف
آبنائے ہرمز کی مکمل نگرانی جاری، ایرانی فوج جنگ کیلئے تیار ہے: امیر حاتمی
ریڈیو فری یورپ نے طالبان رجیم کے واخان منصوبے کو ناقابل عمل قرار دیدیا
پارلیمنٹ نے کثرتِ رائے سے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کردی
پشاور: سکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق، متعدد زخمی
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر