پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری و سلامتی کیلئے شانہ بشانہ کھڑا ہے: وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی و خودمختاری کیلئے برادر ملک کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سعودی عرب کے نو تعینات سفیر، ڈاکٹر راجح طامی البقمی نے ملاقات کی، وزیراعظم نے مہمان کا خیر مقدم کیا اور انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ برسوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے، انہوں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کیلئے موجودہ ادارہ جاتی میکانزم کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے مملکتِ سعودی عرب کے خلاف حوثی حملوں میں حالیہ اضافے کی شدید مذمت کی، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور سعودی عرب ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ اور مکہ مشترکہ دفاعی اتحاد دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات میں تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں اور یہ علاقائی امن و سلامتی کیلئے ان کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان، مملکتِ سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

انہوں نے پاکستان کو فراہم کی جانے والی طویل مدتی اقتصادی اور مالی معاونت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے سفیر کیلئے ان کی ذمہ داریوں میں کامیابی کی دعا کی اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے پاکستان کی جانب سے مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔



  تازہ ترین   
پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری و سلامتی کیلئے شانہ بشانہ کھڑا ہے: وزیراعظم
گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں: محسن نقوی
گورنر فیصل کریم کنڈی کا خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان
پنجاب اے آئی دور میں داخل جبکہ خیبرپختونخوا پتھر کے دور میں ہے: مریم نواز
پی ٹی آئی مثبت کردار ادا کرے تو مذاکرات پر غور ہو سکتا ہے: رانا ثناء اللہ
سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، حقِ دفاع کی توثیق
حرمین شریفین کے دفاع کے لئے ہم متحد ہیں: ترجمان سعودی فوجی اتحاد
حوثی میزائلوں کے پرزے 16 ممالک سے یمن پہنچنے کا انکشاف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر