چاغی مسلح افراد کا حملہ، تھانہ تباہ : بلوچستان، پختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، 5 دہشتگرد ہلاک

  کوئٹہ،راولپنڈی،اسلام آباد،پشاور(نیشنل ٹائمز)بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ، 104 غیر قانونی افغان شہری بھی گرفتار کر لئے گئے ،دوسری طرف نامعلوم مسلح افراد نے چاغی کے تھانہ یک مچ کو حملہ کرکے تباہ کر دیا۔ادھر پختونخوا کے ضلع سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر گروپ کے 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ ۔تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ کے علاقہ پرنگ آباد کے قریب آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اوراس دوران فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک کردئیے۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دشت اورتربت میں انسانی سمگلنگ کی کوشش بھی ناکام بنادی اورغیرقانونی طور پر ایران اور یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 104 غیر قانونی افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا ۔ دوسری طرف ضلع چاغی کے دور افتادہ علاقے یک مچ میں نامعلوم مسلح افراد نے تھانہ یک مچ کو بھاری دھماکا خیز مواد نصب کرکے مکمل تباہ کر دیا۔ تھانہ یک مچ کے ایس ایچ او کے مطابق گزشتہ صبح تقریباً ساڑھے چار بجے مسلح افراد نے تھانے پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کیا اور پھر دھماکا خیز مواد نصب کرکے عمارت کو تباہ کر دیا جس سے عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی ، واقعے میں تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے ،حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے یک مچ بازار میں نصب متعدد سکیورٹی کیمروں کو بھی فائرنگ کر کے تباہ کر دیا، یک مچ تھانہ این-40 شاہراہ کوئٹہ تفتان تجارتی راستہ پر واقع ہے ،پولیس اور سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کر دیں ،آخری اطلاعات تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

دریں اثناء محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)پختونخوا اور سوات پولیس نے ضلع سوات کے علاقے سخاڈوب تھانہ کانجو کی حدود میں گزشتہ روز علی الصبح انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور اس دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کے کمانڈر مظفر عرف خالد گروپ سے تعلق رکھنے والے 3 مبینہ دہشت گردوں عبداﷲولد سید بشر، منصور علی ولد عبدالمطلب اور غفران اﷲولد افضل کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک افراد کے قبضے سے تین کلاشنکوفیں، چھ میگزین اور متعدد کارتوس برآمد کر لئے گئے ہیں۔ تینوں مبینہ دہشت گرد رواں سال ہونیوالی دہشت گردی کے متعدد واقعات میں ملوث تھے ۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق 2مبینہ دہشتگرد موقع سے فرار ہو گئے ، تلاش جاری ہے ۔ادھر وزیراعظم شہباز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب اور موثر آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پوری قوم اس جنگ میں اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری و سلامتی کیلئے شانہ بشانہ کھڑا ہے: وزیراعظم
گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں: محسن نقوی
گورنر فیصل کریم کنڈی کا خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان
پنجاب اے آئی دور میں داخل جبکہ خیبرپختونخوا پتھر کے دور میں ہے: مریم نواز
پی ٹی آئی مثبت کردار ادا کرے تو مذاکرات پر غور ہو سکتا ہے: رانا ثناء اللہ
سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، حقِ دفاع کی توثیق
حرمین شریفین کے دفاع کے لئے ہم متحد ہیں: ترجمان سعودی فوجی اتحاد
حوثی میزائلوں کے پرزے 16 ممالک سے یمن پہنچنے کا انکشاف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر