گورنر فیصل کریم کنڈی کا خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز)گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی کے مطابق شہداء پیکج، کانسٹیبل سے انسپکٹر تک معاوضہ 1 کروڑ 10 لاکھ سے بڑھا کر 1 کروڑ 70 لاکھ روپے کر دیا گیا، جبکہ ڈی ایس پی اور اے ایس پی رینک کے شہداء کا معاوضہ ایک کروڑ 60 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔

گریڈ 18 اور 19 کے شہداء کا معاوضہ 2 کروڑ 10 لاکھ سے بڑھا کر 3 کروڑ روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ گریڈ 20 اور زائد کے شہداء کا معاوضہ 2 کروڑ 10 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 3 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح دوران ڈیوٹی زخمی اہلکاروں کا پیکیج ایک لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ روپے کر دیا گیا اور مستقل معذوری کی صورت میں 50 لاکھ روپے دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ کانسٹیبل سے انسپکٹر تک شہداء کے ورثاء کو 5 مرلہ پلاٹ کے بجائے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے دیے جائیں گے، ڈی ایس پی اور اے ایس پی رینک کے شہداء کے ورثاء کیلئے رہائشی معاونت کی مد میں ڈھائی کروڑ روپے منظور کرلیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے پولیس شہداء کے ورثاء کو پلاٹ کے بجائے 7 کروڑ روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ پولیس اہلکاروں کی شریکِ حیات یا بچوں کی وفات کی صورت میں بھی 50 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری و سلامتی کیلئے شانہ بشانہ کھڑا ہے: وزیراعظم
گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں: محسن نقوی
گورنر فیصل کریم کنڈی کا خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان
پنجاب اے آئی دور میں داخل جبکہ خیبرپختونخوا پتھر کے دور میں ہے: مریم نواز
پی ٹی آئی مثبت کردار ادا کرے تو مذاکرات پر غور ہو سکتا ہے: رانا ثناء اللہ
سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، حقِ دفاع کی توثیق
حرمین شریفین کے دفاع کے لئے ہم متحد ہیں: ترجمان سعودی فوجی اتحاد
حوثی میزائلوں کے پرزے 16 ممالک سے یمن پہنچنے کا انکشاف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر