9مئی کیس : حماد اظہر کا مزید 12 روزہ جسمانی ریمانڈ

لاہور(نیشنل ٹائمز)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملزم پی ٹی آئی رہنماو سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا مزید 12 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان نے کیس کی سماعت کی،پولیس نے حماد اظہر کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا اورمزید 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر نے کہا کہ حماد اظہر جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث ہے ، ملزم سے ڈنڈا اور پٹرول بم برآمد ہوگیا، فوٹو گرامیٹک بھی کرا لیا ،پولی گرافک ٹیسٹ کرانا ہے ۔ملزم کے وکیل نے کہا پہلے دو بار جسمانی ریمانڈ منظور ہوا ،ایف آئی آر کے مطابق تو حماد اظہر موقع پر موجود ہی نہیں تھے تو ریکوری کیسی ۔ حماد اظہر نے عدالت میں بیان دیا کہ سیاسی کیسز ہیں ،انسداد دہشتگردی قوانین کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے ، مجھ سے آج تک ایک دن بھی تفتیش نہیں ہوئی،افسران اپنی نوکری کیلئے عوام پر ظلم کر رہے ہیں ۔عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد حماد اظہر کا مزید 12 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دے دیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری و سلامتی کیلئے شانہ بشانہ کھڑا ہے: وزیراعظم
گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں: محسن نقوی
گورنر فیصل کریم کنڈی کا خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان
پنجاب اے آئی دور میں داخل جبکہ خیبرپختونخوا پتھر کے دور میں ہے: مریم نواز
پی ٹی آئی مثبت کردار ادا کرے تو مذاکرات پر غور ہو سکتا ہے: رانا ثناء اللہ
سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، حقِ دفاع کی توثیق
حرمین شریفین کے دفاع کے لئے ہم متحد ہیں: ترجمان سعودی فوجی اتحاد
حوثی میزائلوں کے پرزے 16 ممالک سے یمن پہنچنے کا انکشاف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر