مکہ معاہدہ سنگ میل،سعودی عرب کے دفاع کے حق کی حمایت کرتے ہیں:شہباز شریف

 اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مکہ ڈیفنس الائنس کے پہلے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر)نعمان محمود نے ملاقات کی ،وزیراعظم نے عہدہ سنبھالنے پر ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ مکہ معاہدہ خطے میں امن، اتحاد اور استحکام کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ہے ،معاہدے کے تحت پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، دفاع اور علاقائی سلامتی کے لیے شانہ بشانہ کھڑا ہے ،پاکستان سعودی عرب کے دفاع کے جائز حق کی مکمل حمایت کرتا ہے ،وزیراعظم نے کہاکہ سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پاکستان کا غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔سیکرٹری جنرل مکہ ڈیفنس الائنس نے وزیراعظم کو معاہدے کے فریم ورک کے تحت دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے حکمت عملی سے آ گاہ کیا، دریں اثنا وزیراعظم شہبا ز شریف نے وزیراعظم اپنا گھر، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور زرعی شعبے میں قرضوں کی فراہمی اور مالی وسائل تک رسائی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اپنا گھر، ایس ایم ایز اور زراعت کے شعبوں کو قرضوں کی بروقت فراہمی ملکی معیشت کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے۔

وزیراعظم نے قومی تعمیر و ترقی کے لیے ان ترجیحی شعبوں کو قرضوں کی فراہمی میں حصہ لینے والے بینکوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ جن بینکوں کی کارکردگی اب تک غیر تسلی بخش ہے وہ اپنی کارکردگی بہتر بنائیں تاکہ انکو بھی حکومتی حوصلہ افزائی ملے ،وزیراعظم نے غیر فعال پاسکو کے گوداموں اور سائلوز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کی ہدایت کی اور کہاکہ ان گوداموں اور سائلوز کی نجی شعبے کے تعاون سے کسانوں کی اجناس محفوظ طریقے سے ذخیرہ کرنے کی استعداد بڑھائی جائے ،علاوہ ازیں قیمتی پتھروں و جواہرات کے شعبے کی ترقی اور انکی برامدات میں اضافے کیلئے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاہے کہ قیمتی پتھروں و جواہرات کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے اقدامات ترجیح ہیں، کسی قسم کی سست روی قبول نہیں۔قیمتی پتھروں کی کان کنی اور انکی تراش خراش سے ویلیو ایڈیشن کا ایک پورا ایکو-سسٹم تیار کیا جائے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ قیمتی پتھروں کی غیر معیاری کان کنی اور سمگلنگ سے ملک کو سالانہ اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے ،قیمتی پتھروں اور معدنیات کے وسیع ذخائر سے برآمدات میں اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں،ادھروزیراعظم شہباز شریف سے وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے ملاقات کی اور ان کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کے جاری منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔



  تازہ ترین   
پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری و سلامتی کیلئے شانہ بشانہ کھڑا ہے: وزیراعظم
گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں: محسن نقوی
گورنر فیصل کریم کنڈی کا خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان
پنجاب اے آئی دور میں داخل جبکہ خیبرپختونخوا پتھر کے دور میں ہے: مریم نواز
پی ٹی آئی مثبت کردار ادا کرے تو مذاکرات پر غور ہو سکتا ہے: رانا ثناء اللہ
سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، حقِ دفاع کی توثیق
حرمین شریفین کے دفاع کے لئے ہم متحد ہیں: ترجمان سعودی فوجی اتحاد
حوثی میزائلوں کے پرزے 16 ممالک سے یمن پہنچنے کا انکشاف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر