وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا

 اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزارت خارجہ نے شہریوں کی سہولت کے لئے دستاویزات کی تصدیق کا مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا ، جس کے تحت شہری اب گھر بیٹھے آن لائن درخواست دے سکیں گے اور تصدیق کا عمل مکمل ہونے پر ای سرٹیفکیٹ بھی ای میل کے ذریعے موصول ہو گا۔نئے نظام کے تحت شہریوں کو دستاویزات کی تصدیق کے لیے وزارت خارجہ کے دفاتر کے بار بار چکر لگانے اور طویل قطاروں میں انتظار کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ شہری آن لائن درخواست جمع کرانے کے بعد اپنی دستاویزات کی جانچ پڑتال اور تصدیق کے عمل سے متعلق آگاہی حاصل کر سکیں گے ۔وزارت خارجہ کے مطابق دستاویزات کی جانچ پڑتال اور تصدیق مکمل ہونے کے بعد شہریوں کو فیس آن لائن جمع کرانے کی سہولت فراہم کی جائے گی ، فیس کی ادائیگی کے بعد ای سرٹیفکیٹ شہری کے فراہم کردہ ای میل ایڈریس پر جاری کر دیا جائے گا،ڈیجیٹل نظام کے ذریعے دستاویزات کی تصدیق کے عمل کو تیز، آسان اور شفاف بنانے میں مدد ملے گی، وزارت خارجہ کا ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا اقدام سرکاری خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور شہریوں کو گھر بیٹھے سہولیات فراہم کرنے کی جانب اہم پیش رفت ہے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری و سلامتی کیلئے شانہ بشانہ کھڑا ہے: وزیراعظم
گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں: محسن نقوی
گورنر فیصل کریم کنڈی کا خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان
پنجاب اے آئی دور میں داخل جبکہ خیبرپختونخوا پتھر کے دور میں ہے: مریم نواز
پی ٹی آئی مثبت کردار ادا کرے تو مذاکرات پر غور ہو سکتا ہے: رانا ثناء اللہ
سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، حقِ دفاع کی توثیق
حرمین شریفین کے دفاع کے لئے ہم متحد ہیں: ترجمان سعودی فوجی اتحاد
حوثی میزائلوں کے پرزے 16 ممالک سے یمن پہنچنے کا انکشاف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر