استنبول(نیشنل ٹائمز)ترکیہ میں اپوزیشن کے حامی نشریاتی ادارے خلق ٹی وی نے بتایا ہے کہ پولیس نے بدھ کو استنبول میں اس کے دفتر پر چھاپہ مارا، جبکہ چینل کا انتظام چلانے کے لیے حکومتی نگران بھی مقرر کر دیا گیا ہے ۔
چینل کے مطابق سینکڑوں پولیس اہلکار عمارت میں داخل ہوئے اور تلاشی کے دوران ملازمین کو اندر جانے سے روک دیا گیا جس کے بعد ریکارڈ شدہ پروگرام نشر ہونے لگے ۔ حکام نے فوری طور پر چھاپے کی وجہ یا نگران کی تقرری سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا۔



