لاہور (نیشنل ٹائمز)لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم سفیان عرف جگا کو چھ سال بعد بری کر دیا۔ عدالت نے مقدمے کے اندراج میں تاخیر اور گواہوں کے بیانات میں تضاد کی بنیاد پر ملزم کی رہائی کا حکم دیا۔
جسٹس فاروق حیدر نے ملزم کی اپیل منظور کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلے کے مطابق تھانہ سیالکوٹ پولیس نے ملزم کے خلاف 16 مئی 2020 کو مقدمہ درج کیا تھا۔ واقعہ 13 مئی 2020 کو پیش آیا، جس میں رحمان علی زخمی ہوا اور بعد ازاں 19 مئی 2020 کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔عدالت نے قرار دیا کہ واقعے کے تین روز بعد مقدمہ درج کرنے میں ہونے والی غیر معمولی تاخیر کی کوئی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آ سکی۔



