پختونخوا پولیس کے 54شہدا کے خاندانوں میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم

 لاہور (نیشنل ٹائمز)خیبر پختونخوا پولیس کے 54شہدا کے خاندانوں میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کیے گئے جبکہ شہداپیکیج میں اضافے اور پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔گورنر راج کے پہلے ہی ہفتے میں خیبر پختونخوا پولیس کے 54 شہدا کے خاندانوں کو گورنر ہاؤس پشاور مدعو کیا گیا جہاں انہیں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز دیئے گئے ۔تقریب میں پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور شہدا کے اہلخانہ  کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے شہدا پیکیج میں 1.5 کروڑ روپے تک اضافے کا اعلان کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ شہید اہلکار کی بیٹی کی شادی کے لیے 10 لاکھ روپے اور گھر کے لیے نقد مالی امداد دینے کا بھی اعلان کیا گیا، تاکہ متاثرہ خاندانوں کی مالی مشکلات کم کی جا سکیں۔



  تازہ ترین   
انتظار کریں اور دیکھیں ایران کیخلاف کیا کرتے ہیں، صدر ٹرمپ کی نئی کارروائی کی دھمکی
زیلنسکی کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات، یوکرین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودیہ پر حملوں کے منفی اثرات پوری دنیا پر پڑ سکتے ہیں: آئی ایم ایف نے خبردار کر دیا
سائبر خطرات نئی سطح پر پہنچ گئے، روس ڈیجیٹل خودمختاری مزید مضبوط کرے گا: صدر پوتن
ایران نے 40 روزہ جنگ کے بعد اسلحہ خانہ جدید ہتھیاروں سے مضبوط بنا لیا، پاسدارانِ انقلاب
سعودیہ پر حملوں میں اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے: عراقی وزیراعظم کی یقین دہانی
امریکا کو ایرانی قوم کے جائز مطالبات تسلیم کرنے ہوں گے، باقر قالیباف
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر