انتظار کریں اور دیکھیں ایران کیخلاف کیا کرتے ہیں، صدر ٹرمپ کی نئی کارروائی کی دھمکی

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے ایران میں کس سے بات کروں معلوم نہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں معاہدہ کرنے میں ماہر ہوں، انہی سے امیر بنا ہوں، کسی کو نہیں معلوم ایران میں قیادت کون کر رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین جنگ کی ایک وجہ یہ بھی ہے بائیڈن روس کا مذاق اڑاتے رہے، مڈٹرم الیکشن میں ایسے ووٹ ڈالیں جیسے میں خود بیلٹ پیپر پر ہوں، اگر ری پبلکن ہار گئے تو سوشل سکیورٹی، ٹپس پر ٹیکس سمیت سب کچھ کھو دیں گے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا ہے کہ ری پبلکن کے علاقوں کو حلقہ بندی کے ذریعے جان بوجھ کر توڑا گیا، دنیا بھر میں امریکا کی عزت سب سے زیادہ ہے۔

ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے خطاب میں کہا کہ انتظار کریں اور دیکھیں کہ امریکا ایران کے خلاف کیا اقدامات کرتا ہے، امریکا ایران کے معاملے پر اب بہت حد تک فیصلہ کرچکا ہے جبکہ ایرانی حکام بھی انتظار کر رہے ہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ان کے نزدیک سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔



  تازہ ترین   
انتظار کریں اور دیکھیں ایران کیخلاف کیا کرتے ہیں، صدر ٹرمپ کی نئی کارروائی کی دھمکی
زیلنسکی کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات، یوکرین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودیہ پر حملوں کے منفی اثرات پوری دنیا پر پڑ سکتے ہیں: آئی ایم ایف نے خبردار کر دیا
سائبر خطرات نئی سطح پر پہنچ گئے، روس ڈیجیٹل خودمختاری مزید مضبوط کرے گا: صدر پوتن
ایران نے 40 روزہ جنگ کے بعد اسلحہ خانہ جدید ہتھیاروں سے مضبوط بنا لیا، پاسدارانِ انقلاب
سعودیہ پر حملوں میں اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے: عراقی وزیراعظم کی یقین دہانی
امریکا کو ایرانی قوم کے جائز مطالبات تسلیم کرنے ہوں گے، باقر قالیباف
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر