سعودیہ پر حملوں میں اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے: عراقی وزیراعظم کی یقین دہانی

ریاض(نیشنل ٹائمز)عراقی وزیراعظم علی الزیدی اہم مذاکرات کیلئے ریاض پہنچ گئے، انہوں نے سعودی عرب کو یقین دہانی کرائی کہ سعودیہ پر حملوں میں اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، خطے کی صورتحال اور تنازعات کے حوالے سے گفتگو کی، عراقی وزیر اعظم نے کنگ خالد ایئر پورٹ پر حوثی ملیشیا کے حملے کی مذمت کی۔

عراقی وزیراعظم نے کہا عراق اور سعودی عرب کے تعلقات خصوصی سٹریٹجک اہمیت رکھتے ہیں، دونوں ممالک کے سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کے مفادات مشترکہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراق کی سلامتی اور سعودی عرب کا استحکام پورے خلیجی خطے کے امن سے جڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بغداد ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنے اور سعودی عرب سمیت تمام ممالک کی خودمختاری کے احترام کے لیے پُرعزم ہے۔

ملاقات کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی مختلف شعبوں، بالخصوص سیکیورٹی تعاون اور رابطہ کاری میں عراق کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے سعودی عرب کے عزم کا اعادہ کیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خطے میں استحکام کے لیے عراقی حکومت کی مذاکرات کی کوششوں کی حمایت کی۔

خیال رہے عراقی وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سعودی عرب کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔



  تازہ ترین   
انتظار کریں اور دیکھیں ایران کیخلاف کیا کرتے ہیں، صدر ٹرمپ کی نئی کارروائی کی دھمکی
زیلنسکی کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات، یوکرین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودیہ پر حملوں کے منفی اثرات پوری دنیا پر پڑ سکتے ہیں: آئی ایم ایف نے خبردار کر دیا
سائبر خطرات نئی سطح پر پہنچ گئے، روس ڈیجیٹل خودمختاری مزید مضبوط کرے گا: صدر پوتن
ایران نے 40 روزہ جنگ کے بعد اسلحہ خانہ جدید ہتھیاروں سے مضبوط بنا لیا، پاسدارانِ انقلاب
سعودیہ پر حملوں میں اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے: عراقی وزیراعظم کی یقین دہانی
امریکا کو ایرانی قوم کے جائز مطالبات تسلیم کرنے ہوں گے، باقر قالیباف
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر