بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے منگل کے روز کہا ہے کہ چین نے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ طور پر قائم کردہ نام نہاد ’’یونین ٹیریٹری آف لداخ‘‘ کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور وہ بھارت کی جانب سے ’’لداخ میں مقامات کے سرکاری نام‘‘ شائع کرنے کی سخت مخالفت کرتا ہے۔
ماؤ ننگ نے کہا کہ بھارتی جانب سے اس طرح کے اقدامات غیر قانونی، باطل اور کالعدم ہیں، نیز یہ اس حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتے کہ چین بھارت سرحد کا مغربی حصہ ہمیشہ سے چین کا حصہ رہا ہے۔
انہوں نے منگل کے روز پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں یہ بیان دیا۔ اس سے قبل بھارتی حکومت نے کہا تھا کہ اس نے سرکاری نقشے پر لداخ کے 28 مقامات کے معیاری نام درج کئے ہیں۔
چین نے لداخ کے مقامات کے نام جاری کرنے کا بھارتی اقدام ’’غیر قانونی اور کالعدم‘‘ قرار دے دیا



