بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت ثقافت و سیاحت نے جمعہ کو بتایا کہ قومی دن کی 7 روزہ تعطیلات کے دوران ملکی سیاحوں کے 82 کروڑ 60 لاکھ دورے ریکارڈ کئے گئے، جبکہ سیاحت پر مجموعی اخراجات 738 ارب 38 کروڑ یوآن (تقریباً 109 ارب 67 کروڑ امریکی ڈالر) رہے۔
وزارت کے مطابق یومیہ اوسط کے لحاظ سے ملکی سیاحتی دوروں کی تعداد 2025 میں قومی دن اور وسط خزاں کے تہوار کی 8 روزہ تعطیلات کے مقابلے میں 6.3 فیصد بڑھی، جبکہ سیاحت پر اخراجات میں 4.3 فیصد اضافہ ہوا۔
چین میں قومی دن کی تعطیلات کے دوران ملکی سیاحوں کے 82 کروڑ 60 لاکھ دورے ریکارڈ



