سابق سری لنکن خاتون اول شیرانتی راجا پاکسے مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں گرفتار

کولمبو (شِنہوا) سری لنکا کی سابق خاتون اول اور سابق صدر مہندا راجا پاکسے کی اہلیہ شیرانتی راجا پاکسے کو کمیشن کے اہلکاروں نے بدعنوانی یا رشوت ستانی کے الزامات کی جانچ پڑتال کرنے کے لئے بدھ کے روز گرفتار کر لیا ہے۔
کمیشن کے مطابق شیرانتی راجا پاکسے کو کولمبو کے ایک مضافاتی علاقے میں واقع ان کی رہائش گاہ سے تفتیش کاروں کی جانب سے تقریباً دو گھنٹے تک بیان ریکارڈ کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا۔
انہیں ایک خیراتی فنڈ سریلیا ساویا سے منسلک اکاؤنٹ کے مالی معاملات اور لین دین میں مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا۔
حکام ان دعوؤں کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ فاؤنڈیشن کو عطیات کی مد میں موصول ہونے والے لاکھوں روپے کا مناسب حساب کتاب نہیں رکھا گیا اور ممکنہ طور پر انہیں فاؤنڈیشن کے اعلان کردہ فلاحی مقاصد سے ہٹ کر دیگر کاموں کے لئے استعمال کیا گیا۔
سابق خاتون اول راجا پاکسے خاندان کی وہ دوسری رکن ہیں جنہیں موجودہ سری لنکن حکومت کی جانب سے رشوت اور بدعنوانی کے خلاف شروع کی گئی سخت کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔
مہندا اور شیرانتی راجا پاکسے کے بڑے بیٹے نمل راجا پاکسے کو سری لنکن ایئر لائنز کے لئے وائیڈ باڈی طیاروں کی خریداری کے حوالے سے الزامات کے تحت رشوت کی جانچ پڑتال کرنے والے ادارے نے 4 ستمبر کو گرفتار کیا تھا اور انہیں 30 ستمبر کو ضمانت مل گئی تھی۔



  تازہ ترین   
تہران اجلاس: پاکستان سمیت چار ممالک کا علاقائی امن کیلئے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
صدر، وزیراعظم کا یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، شہداء کو خراج عقیدت پیش
مشکلات کے باوجود کشمیری اپنے عزم، حوصلے، ثابت قدمی پر قائم ہیں: اسحاق ڈار
مصر کا دفاعی معاونت کیلئے اہم فیصلہ، سعودیہ کو فوجی امداد کی منظوری دیدی
پاکستان کا سعودیہ کی سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے عزم کا اعادہ
پیپلزپارٹی نے اتفاق رائے پیدا کیا، جنوبی پنجاب صوبہ بننا چاہئے: یوسف رضا گیلانی
سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 0.50 فیصد اضافہ کردیا، شرح 12 فیصد مقرر
افغان طالبان کے الزامات بے بنیاد، دہشت گردی کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر