عوامی جمہوریہ کوریا نے بارودی سرنگ دھماکے کا جنوبی کوریا کا الزام ’’سنگین اشتعال انگیزی‘‘ قرار دے دیا

پیانگ یانگ (شِنہوا) عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) کی وزارت خارجہ نے جزیرہ نما کوریا کے غیر فوجی علاقے میں حالیہ بارودی سرنگ کے دھماکے کا الزام جنوبی کوریا کی جانب سے گھڑا گیا اور یکطرفہ طور پر طے شدہ ڈرامہ قرار دیا ہے۔
کورین سنٹرل نیوز ایجنسی نے وزارت خارجہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ واقعے کی ذمہ داری ڈی پی آر کے پر ڈالنے اور اس کے بین الاقوامی تشخص کو داغدار کرنے کی سیول کی کوشش ایک سنگین اشتعال انگیزی ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
ڈی پی آر کے کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ جنوبی کوریا کی فوج کی جانب سے تیار کی گئی ایک سازش تھی، جس کا مقصد ڈی پی آر کے کی جنوبی سرحد پر قلعہ بندی کو ’’فوجی حملے‘‘ کے طور پر پیش کرنا اور واقعے کی ذمہ داری ڈی پی آر کے پر ڈالنا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ ڈی پی آر کے اپنی جنوبی سرحد کی سلامتی یقینی بنانے کے لئے مزید پرعزم اور جرات مندانہ انداز میں اقدامات کرے گا۔
21 ستمبر کو جنوبی کوریا کے 3 فوجی اہلکار حد بندی لائن کے قریب غیر فوجی علاقے میں ایک مشن انجام دیتے ہوئے بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی ہوئے تھے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے ایک پریس کانفرنس میں اپنی تحقیقات کے حتمی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھماکہ فوجی حد بندی لائن کے جنوب میں ڈی پی آر کے کی جانب سے نصب کی گئی بارودی سرنگوں کے باعث ہوا۔ جنوبی کوریا نے ڈی پی آر کے سے معافی مانگنے اور متعلقہ بارودی سرنگوں کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔



  تازہ ترین   
تہران اجلاس: پاکستان سمیت چار ممالک کا علاقائی امن کیلئے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
صدر، وزیراعظم کا یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، شہداء کو خراج عقیدت پیش
مشکلات کے باوجود کشمیری اپنے عزم، حوصلے، ثابت قدمی پر قائم ہیں: اسحاق ڈار
مصر کا دفاعی معاونت کیلئے اہم فیصلہ، سعودیہ کو فوجی امداد کی منظوری دیدی
پاکستان کا سعودیہ کی سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے عزم کا اعادہ
پیپلزپارٹی نے اتفاق رائے پیدا کیا، جنوبی پنجاب صوبہ بننا چاہئے: یوسف رضا گیلانی
سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 0.50 فیصد اضافہ کردیا، شرح 12 فیصد مقرر
افغان طالبان کے الزامات بے بنیاد، دہشت گردی کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر