اکتوبر 2023 سے مشرق وسطیٰ میں ایک لاکھ اہداف کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی فوج

یروشلم (شِنہوا) اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز کہا کہ اس نے اکتوبر 2023 سے مشرق وسطیٰ بھر میں تقریباً ایک لاکھ اہداف کو نشانہ بنایا ہے اور اپنی ریزرو فورسز میں 36 فیصد اضافہ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے تنازع کے تیسرے سال میں اپنی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 2026 میں جنگی ریزرو یونٹس اوسطاً 80 سے 100 دن تک خدمات انجام دے رہے ہیں، جبکہ منصوبہ بندی کے مطابق یہ اوسط تقریباً 55 دن تھی۔ فوج نے اس اضافے کی وجہ ’’بدلتی ہوئی آپریشنل ضروریات‘‘ کو قرار دیا۔
فوج کے مطابق اگست 2024 میں جاری کئے گئے طلبی کے حکم کے بعد تقریباً 22 ہزار ایسے ریزرو اہلکاروں کو دوبارہ ڈیوٹی پر بلا لیا گیا ہے جنہیں اس سے قبل فوجی خدمات سے فارغ کر دیا گیا تھا۔
فوج کے مطابق اہداف کی مجموعی تعداد میں غزہ میں تقریباً 65 ہزار، لبنان اور شام میں مجموعی طور پر 28 ہزار، ایران میں 4 ہزار 500 اور یمن میں 80 اہداف شامل ہیں۔ فوج نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا ایک ہی مقام پر بار بار کئے گئے حملوں کو الگ الگ شمار کیا گیا ہے۔
مقبوضہ مغربی کنارے کے حوالے سے کہا گیا کہ اس نے تین سال کے دوران تقریباً 45 ہزار افراد کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا، جن میں پتھراؤ یا ہتھیار رکھنے کے الزام میں گرفتار افراد اور حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے شبہ میں موجود افراد شامل ہیں۔
فوج کے مطابق تین سال کے دوران غزہ سے اسرائیل کی جانب تقریباً 10 ہزار 200، لبنان سے 20 ہزار، ایران سے ایک ہزار 200، شام سے 50 اور یمن سے 90 پروجیکٹائل داغے گئے۔ ان اعداد و شمار کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔
فوج کے مطابق کارروائیوں کے دوران 970 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ جنگ کے دوران زخمی ہونے والے 70 فیصد سے زائد فوجی دوبارہ ڈیوٹی پر واپس آ چکے ہیں۔
7 اکتوبر 2023 کو حماس کی قیادت میں جنوبی اسرائیل پر کئے گئے حملے میں تقریباً 1,200 افراد ہلاک ہوئے، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ بھر میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی شروع کی۔ غزہ میں محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اس کارروائی میں 74 ہزار 200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بعد ازاں یہ تنازع پورے خطے میں لڑائی تک پھیل گیا۔



  تازہ ترین   
تہران اجلاس: پاکستان سمیت چار ممالک کا علاقائی امن کیلئے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
صدر، وزیراعظم کا یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، شہداء کو خراج عقیدت پیش
مشکلات کے باوجود کشمیری اپنے عزم، حوصلے، ثابت قدمی پر قائم ہیں: اسحاق ڈار
مصر کا دفاعی معاونت کیلئے اہم فیصلہ، سعودیہ کو فوجی امداد کی منظوری دیدی
پاکستان کا سعودیہ کی سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے عزم کا اعادہ
پیپلزپارٹی نے اتفاق رائے پیدا کیا، جنوبی پنجاب صوبہ بننا چاہئے: یوسف رضا گیلانی
سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 0.50 فیصد اضافہ کردیا، شرح 12 فیصد مقرر
افغان طالبان کے الزامات بے بنیاد، دہشت گردی کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر