ہانگ کانگ (شِنہوا) عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 77 ویں سالگرہ منانے کے لئے چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے پرچم کشائی اور استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔
پرچم کشائی کی تقریب جمعرات کی صبح گولڈن باؤہینیا سکوائر میں منعقد ہوئی۔ قومی ترانہ بجایا گیا اور چین کا قومی پرچم اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کا پرچم لہرایا گیا۔
اس تقریب کے بعد ہانگ کانگ کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سنٹر سے متصل مقام پر ایچ کے ایس اے آر حکومت کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا۔
ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہانگ کانگ کے پہلے 5 سالہ منصوبے کے اعلان کے بعد منایا جانے والا پہلا قومی دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ’’ایک ملک، دو نظام‘‘ کے تحت ہانگ کانگ کے منفرد فوائد سے استفادہ کرتے ہوئے قومی ترقی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے ایک تزویراتی لائحہ عمل فراہم کرتا ہے۔
لی نے کہا کہ ’’مجھے یقین ہے کہ جب تک ہم میں سے ہر شخص اپنے اپنے کردار کے لئے پوری لگن کے ساتھ ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر اور باہمی ہم آہنگی کے ساتھ کام کرتا رہے گا، ہانگ کانگ یقینی طور پر ایک زیادہ روشن اور خوشحال مستقبل کی جانب گامزن ہو سکے گا۔‘‘
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کا قومی دن کے موقع پر پرچم کشائی اور استقبالیہ تقریب کا انعقاد



