چین کی انسانی حقوق کے عالمی نظم و نسق کو بہتر بنانے کی تاکید

جنیوا (شِنہوا) چین نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو (جی جی آئی) کی رہنمائی میں انسانی حقوق کا منصفانہ، مساوی اور جامع عالمی نظم و نسق قائم کیا جائے۔
جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور دیگر عالمی تنظیموں میں چین کے مستقل مندوب جیا گوئی دے نے یہ بات پیلس آف نیشنز میں انسانی حقوق کونسل کے 63 ویں اجلاس میں 71 ممالک کی جانب سے ” انسانی حقوق کے بین الاقوامی انسانی نظم و نسق میں بہتری” کے عنوان سے مشترکہ بیان پیش کرتے ہوئے کہی۔
چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے یکم ستمبر 2025 کو پیش کئے گئے گلوبل گورننس انیشی ایٹو کو متعدد ممالک اور عالمی اداروں کی جانب سے حمایت اور مثبت ردعمل حاصل ہوا ہے۔
جیا گوئی دے نے مشترکہ بیان میں کہا کہ پیچیدہ اور غیر یقینی عالمی ماحول میں بین الاقوامی منظرنامے میں گہری تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں جبکہ انسانی حقوق کے عالمی نظم و نسق کو بھی بڑی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے اس حوالے سے 4 تجاویز پیش کی ہیں۔
پہلی تجویز یہ ہے کہ عوام کو فوقیت دی جائے۔ ہر ملک کے عوام کو اپنے ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لینے اور اسے بہتر بنانے کا اختیار حاصل ہونا چاہیے تاکہ انسانی حقوق کے نظام کے بنیادی مقصد کو برقرار رکھا جا سکے اور عوام کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔
دوسری تجویز ہے کہ مساوی خودمختاری کو برقرار رکھا جائے۔ تمام ممالک کو برابری کی بنیاد پر عالمی معاملات میں حصہ لینے، فیصلے کرنے اور ان کے فوائد حاصل کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔ گلوبل ساؤتھ کے ممالک کی آواز پر زیادہ توجہ دی جانی چاہیے۔ چین انصاف، غیر جانبداری اور بلاامتیاز رویے کی حمایت کرتا ہے اور باہمی احترام کی بنیاد پر مذاکرات اور تعاون پر زور دیتا ہے۔
تیسری تجویز ہے کہ انصاف اور منصفانہ اصولوں کو برقرار رکھا جائے۔ انسانی حقوق کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے اور انہیں ایک آلہ کار بنانے کی مخالفت کی جانی چاہیے۔ انسانی حقوق کی تمام اقسام کو جامع انداز میں دیکھا جائے، انسانی حقوق کے شعبے میں اصلاحات احتیاط سے آگے بڑھائی جائیں اور انسانی حقوق کے کثیرجہتی اداروں اور ماہرین کو اپنے فرائض غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انداز میں انجام دینے میں تعاون فراہم کیا جائے۔
چوتھی تجویز ہے کہ بین الاقوامی قانون کی بالادستی برقرار رکھی جائے۔ اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کی حمایت کی جائے، بین الاقوامی قانون اور عالمی قوانین کا تمام ممالک پر یکساں اور مستقل اطلاق یقینی بنایا جائے۔ دوہرے معیار، انسانی حقوق کے بہانے دوسرے ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت اور اپنے معیار دوسروں پر مسلط کرنے کی مخالفت کی جائے۔
مشترکہ بیان جنیوا میں عالمی نظم و نسق کے حوالے سے دوست ممالک کے گروپ کے پلیٹ فارم پر مبنی ہے جس کا باضابطہ آغاز 27 فروری 2026 کو پیلس آف نیشنز میں کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر