چین کے قومی دن پر بیجنگ میں سجے پھولوں کے شاندار مظاہرے، ’مشکل ماضی اور روشن مستقبل‘ کی تصویر کشی

بیجنگ (شِنہوا) جدید وی آر چشمہ لگائے مسکراتا ہوا ایک ’’لڑکا‘‘ اپنے بازو پھیلائے آگے کی جانب انگلی کا اشارہ کر رہا ہے۔ بیجنگ کے وسط میں نصب پودوں کا یہ مجسمہ تصاویر بنوانے کا ایک پسندیدہ مقام بن چکا ہے جہاں سیاح کیمرے کے سامنے اس لڑکے کے انداز میں پوز بنا رہے ہیں۔
یہ مجسمہ قومی دن کی تعطیلات کے موقع پر بیجنگ کی مشرق سے مغرب تک پھیلی مرکزی شاہراہ چھانگ آن ایونیو کے تقریباً 6 کلومیٹر طویل حصے پر لگائے گئے پھولوں کی 10 موضوعاتی نمائشوں میں سے ایک ہے۔ یہ تعطیلات یکم اکتوبر سے شروع ہوتی ہیں۔ یہ روایت چار دہائیوں سے زائد عرصے سے چلی آ رہی ہے۔
قابل ذکر امر یہ ہے کہ اس سال کے کچھ مظاہروں نے نوجوانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی جس سے سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث چھڑ گئی ہے۔ ریڈ نوٹ کے ایک صارف نے وی آر چشمہ پہنے اور انتہائی خوش مزاج تاثرات والے پودوں سے تراشے گئے لڑکے کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا یہ بہت پیارا ہے، خاص طور پر اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ یہ مکمل طور پر سبز ہے۔
اس جاندار اور گیک-چک مجسمے کے ساتھ ہی چھانگ آن شاہراہ کے ایک اور اہم چوراہے پر نصب گھاس سے بنے جسم اور دھاتی جوڑوں والے ایک دوڑتے انسان نما روبوٹ کے بارے میں ریڈ نوٹ پر ایک اور صارف نے لکھا کہ اس سال کے قومی دن کے پودوں کے مجسمے بہت دلچسپ ہیں۔ کیا یہ اس وجہ سے ہے کہ 2000 کے بعد پیدا ہونے والی نسل نے باگ ڈور سنبھال لی ہے؟
اس سال قومی دن کے موقع پر پھولوں کی نمائشوں کے چیف ڈیزائنر لان ہائی لانگ نے کہا کہ ’’یہ نمائشیں ہر عمر کے لوگوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہیں۔” تاہم نوجوان نسل کو متوجہ کرنے کی کوششیں شاید دارالحکومت میں قومی دن کی تعطیلات سے قبل نصب کی گئی گھاس سے ڈھکی پھولی پھولی ’’بلیوں‘‘ میں سب سے زیادہ نمایاں ہوتی ہیں۔”
لوگ ان کی تصاویر شیئر کر کے دوسروں کی اس مقام تک رہنمائی کر رہے ہیں۔ ان میں چھانگ آن شاہراہ کے باہر 3.5 میٹر اونچی بلی کا ایک بچہ اپنی جاندار ظاہری شکل کی وجہ سے نمایاں ہے۔ ڈیزائن ٹیم کے ایک رکن لی مینگ یو نے بتایا کہ ڈیزائنرز نے اس کے لمبے، روئیں دار بالوں کو دوبارہ تخلیق کرنے کے لئے بفیلو گراس استعمال کی۔
نوجوانوں میں مقبولیت کے علاوہ چھانگ آن ایونیو پر نصب پھولوں کی 10 نمائشیں اور تیان آن من سکوائر میں نصب دیوہیکل پھولوں کی ٹوکری ملک کی انقلابی تاریخ کی داستانیں بیان کرتی ہیں، اس کی سائنسی و تکنیکی ترقی اور مستقبل کے عزائم کو اجاگر کرتی ہیں، جبکہ عوام کی روزمرہ زندگی کی جھلکیاں بھی پیش کرتی ہیں۔
ان مظاہروں میں جدید پیداواری صلاحیت اور انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی سے شہری تجدید اور خوبصورت دیہی علاقوں تک کے موضوعات شامل ہیں۔
لان نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران پھولوں کے مظاہروں کا بنیادی مقصد ایک تہوار کا ماحول پیدا بنانا اور لوگوں کو لطف اندوز ہونے کے لئے کچھ فراہم کرنا تھا۔ حالیہ برسوں میں یہ ملک کی ترقی اور لوگوں کی زندگیوں میں ایک کھڑکی کی حیثیت بھی اختیار کر چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر