پائلٹس کی لڑائی، اسرائیل جانیوالا مسافر طیارہ گرانے کی کوشش، سعودیہ میں ہنگامی لینڈنگ

تبوک، تل ابیب، دبئی(نیشنل ٹائمز) دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز میں پائلٹس کے درمیان جھگڑے کے بعد طیارے نے سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ فلائٹ ٹریکنگ کے مطابق پرواز ایف زیڈ 1073 کو اردن کی فضائی حدود سے سعودی عرب کی جانب موڑا گیا اور بدھ کی صبح 9 بج کر 45 منٹ پر تبوک ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔ بعدازاں متبادل پرواز کے ذریعے مسافروں کو تل ابیب روانہ کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں 174 مسافر سوار تھے جن میں 166 اسرائیلی شہری تھے ۔ تبوک ایئرپورٹ حکام کے مطابق زخمی پائلٹ اور معاون پائلٹ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق طیارہ واقعے کے دوران صرف 2 منٹ میں 33 ہزار فٹ سے تقریباً 17 ہزار فٹ کی بلندی پر آگیا، تاہم بعد میں اسے بحفاظت اتار لیا گیا۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے مطابق معاون پائلٹ نے مبینہ طور پر ساتھی پائلٹ پر چاقو سے حملہ کیا اور طیارے کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک اسرائیلی مسافر کے مطابق طیارہ اچانک بے قابو ہوکر تیزی سے نیچے آنے لگا، جس پر وہ ایک عملے کے رکن کے ساتھ کاک پٹ میں داخل ہوا اور حملہ آور پائلٹ کو قابو کیا۔نیتن یاہو نے کہا کہ مسافروں اور عملے کے ارکان کی بروقت کارروائی سے بڑا سانحہ ٹل گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق طیارے میں موجود 2 دیگر پائلٹس نے کنٹرول سنبھال کر ہنگامی لینڈنگ کرائی۔

نیتن یاہو نے زخمی بھارتی پائلٹ سمیت واقعہ روکنے والے افراد کو خراج تحسین پیش کیا۔ زخمی پائلٹس کو سعودی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔فلائی دبئی نے کہا ہے کہ واقعے کے محرکات اور وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں اور باضابطہ تحقیقات جاری ہیں۔ ایئرلائن نے تحقیقات مکمل ہونے سے قبل قیاس آرائی سے گریز کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسافر محفوظ ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے دوران طیارے میں چیخ پکار ہوئی، جس کے بعد 3 سے 5 افراد کاک پٹ میں داخل ہوئے اور حملہ آور کو قابو کرلیا۔اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے واقعے کو مبینہ دہشتگردی قرار دیا۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے بھی واقعے کو اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور 2020ء کے ابراہیم معاہدوں کے خلاف مبینہ دہشتگرد حملے کی کوشش قرار دیا۔ اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار نے اماراتی وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے علاقائی امن و استحکام اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔فلائی دبئی نے تحقیقات مکمل ہونے تک اسرائیل سے آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ سعودی عرب میں بھارتی سفارتخانے نے زخمی پائلٹ سمت مچھر کی صحت پر نظر رکھنے اور ان کے خاندان سے رابطے میں رہنے کی تصدیق کی ہے ۔ سفارتخانے کے مطابق اطلاعات کے تحت پائلٹ کی حالت مستحکم ہے ۔سعودی عرب نے اسرائیل کی جانب سے اپنے فوجی طیاروں کو سعودی حدود میں داخل ہوکر اسرائیلی مسافروں کو واپس لے جانے کی درخواست مبینہ طور پر مسترد کردی، تاہم سعودی حکام کی جانب سے اس حوالے سے فوری طور پر باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر