نئی دہلی(نیشنل ٹائمز)بھارت میں مساجد، مدارس اور زیارت گاہوں کی مسماری، ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظرثانی اور اقلیتوں کے خلاف تشدد کے خلاف احتجاج پر پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
جنتر منتر پر ہونے والے مظاہرے میں مسلم ارکان پارلیمنٹ، سماجی کارکنوں اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پولیس نے سنبھل کے رکن پارلیمنٹ ضیاالرحمان برق، رام پور کے محب اللہ ندوی اور کیرانہ کی اقرا منور حسن سمیت کئی رہنماؤں کو حراست میں لیا۔ ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس کے سیکرٹری ندیم خان کو احتجاج سے قبل نظر بند کیا گیا۔



