سعودیہ کا دشمن ہمارا دشمن،حوثیوں سے دفاع کیلئے تمام دستیاب و سائل فراہم کرینگے:خواجہ آصف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان کی طرف سے سعودی عرب کو ہرممکن مدد فراہم کرنے کا واضح عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثیوں کے حملوں سے دفاع کیلئے سعودی عرب کو ہر قسم کے دستیاب وسائل فراہم کریں گے ۔ خواجہ آصف نے دورہ روم کے دوران عرب نیوز کو انٹرویو دیا،جب خواجہ آصف سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان نے یمن میں ایرانی عناصر کے خلاف فضائی حملوں میں حصہ لیا تو انہوں نے اس کا براہ راست جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے اتنا کہا کہ جب میں کہتا ہوں کہ ہم سعودی عرب کے دفاع کے پابند ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ہمارے پاس جو بھی ذرائع ہیں وہ سعودی عرب کیلئے دستیاب ہوں گے ۔انہوں نے مزید کہا پاکستان کی فوجی صلاحیتیں سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے نئے دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کیلئے دستیاب ہوں گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ انہوں نے حوثیوں کے خلاف کیے گئے حملوں میں پاکستان کے شامل ہونے سے متعلق واضح تصدیق نہیں کی اور نہ ہی یہ بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے کسی قسم کی مدد کا مطالبہ کیا گیا ہے ،انٹرویو میں خواجہ آصف نے حوثیوں کو جارح قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب کو مدد فراہم کرنے کے عزم میں کوئی ابہام نہیں ہے ، سعودی عرب کا کوئی بھی دشمن پاکستان کا دشمن ہے ، یہ بات بالکل واضح ہونی چاہیے ۔خواجہ آصف نے سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے کے حوالے سے بتایا کہ یہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے اور یہ اتحاد کسی مخصوص ملک کے خلاف نہیں ہے ،خواجہ آصف نے کہا کہ دیگر ممالک نے بھی اس اتحاد میں شامل ہونے کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ہے لیکن فوری طور پر اس اتحاد میں توسیع کا منصوبہ نہیں ہے ۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر