خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں خیبرپختونخوا کی مجموعی صورتحال اور ممکنہ حل پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر کشمیر امور امیر مقام، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اطلاعت عطا تارڑ شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور سکیورٹی کی صورت حال پر بریفنگ دی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے گورنر راج، قومی حکومت اور ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق قانونی اور آئینی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ 

وزیراعظم کو افغان بارڈر پر سکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے واقعات پر بھی بریفنگ دی گئی، رانا ثنا اللہ اور امیر مقام نے سیاسی صورتحال اور روابط کے متعلق بتایا، وزیراعظم کو تحریک انصاف سے بیک ڈور روابط سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ خیبرپختونخوا حکومت صوبے میں امن و امان کے قیام میں ناکام ہو چکی ہے، وزیراعظم نے سکیورٹی کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا تاہم خیبر پختونخوا سے متعلق حتمی فیصلے سے قبل تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

خیبر پختونخوا میں گورنر رول یا ایمرجنسی کے آئینی پہلووں سے نپٹنے کے لئے آج اہم مشاورتوں کا دن ہے، وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ہوا جبکہ آج شام یا رات کو ایوان صدر میں بھی ایک اہم بیٹھک ہونے کا امکان ہے۔

وزیراعظم اس اہم ملاقات کے دوران صدر مملکت کو خیبرپختوخوا کی بگڑتی سیاسی صورت حال پر اعتماد میں لیں گے، تمام سیاسی، آئینی اور قانونی پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔

صوبائی حکومت کے بدترین گورننس کے حالات کا جائزہ لیا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ سے مکمل لا تعلقی اور اس سے ہونے والے نقصانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر