غزہ:اسرائیلی بمباری،حماس کمانڈرسمیت7افرادشہید

یروشلم،غزہ (نیشنل ٹائمز)غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران حماس کے کمانڈر عزالدین البیک سمیت کم از کم 7 افراد شہید ہوگئے ۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا کہ البیک غزہ سٹی میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایک اور شخص کے ہمراہ مارے گئے ۔ عزالدین البیک القسام بریگیڈز کی جنرل ملٹری کونسل کے رکن اور شمالی بریگیڈ کے کمانڈر تھے ۔ وہ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے کیلئے قائم آپریشن روم میں کمانڈروں میں شامل تھے ۔جبالیہ میں اسرائیلی ڈرون حملوں میں مزید 4 افراد شہید اور کئی زخمی ہوئے ، دیر البلح میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک شخص جان سے گیا۔ نصیرات کیمپ میں تین سال قبل ایک ہی روز اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے 41 فلسطینیوں کی باقیات اجتماعی تدفین کے دوران سپرد خاک کردی گئیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے غزہ سے باہر موجود حماس کے رہنماؤں کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔ مغربی کنارے کے شمالی گاؤں جالود میں 100 سے زائد اسرائیلی آبادکاروں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں تین اسرائیلی سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے جبکہ دو فلسطینی گھر بھی نذر آتش ہوگئے ۔ اسرائیلی فوج کے مطابق مظاہرین نے سڑکیں بند کیں، ٹائر جلائے ، سکیورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ کیا اور فلسطینی عمارتوں و گاڑیوں کو آگ لگائی۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اکتوبر کے آخر میں ہونے والے انتخابات سے قبل اسرائیل کے دشمن حملہ کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔نیتن یاہو نے کہا کہ اس حوالے سے کچھ اشارے ملے ہیں، تاہم انہوں نے ممکنہ حملے یا دشمنوں سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر