بغداد(نیشنل ٹائمز)عراق میں دہشت گردی کے الزامات میں سزا یافتہ 10 افراد کو منگل کوپھانسی دے دی گئی۔۔
حکام کے مطابق جنوبی شہر ناصریہ کی الحوت جیل میں سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔ طبی عہدیدار نے بتایا کہ فرانزک شعبے کو 10 عراقی شہریوں کی لاشیں موصول ہوئیں، جنہیں دہشت گردی سے متعلق جرائم میں سزا سنائی گئی تھی۔ تاہم انسانی حقوق کی تنظیمیں ایسے مقدمات میں عدالتی کارروائی اور شفافیت سے متعلق تحفظات کا اظہار کرتی ہیں۔



