استنبول(نیشنل ٹائمز)ترک حکام نے مبینہ طور پر 30 لاکھ یورو کے واجب الادا قرض کے باعث ایرانی کیسپین ایئرلائنز کابوئنگ 737 طیارہ استنبول میں روک کر ضبط کرلیا۔۔۔
ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق طیارہ پیر کو مسافروں کی سواریاں مکمل کرنے کے بعد اڑان بھرنے کی تیاری میں تھا کہ عدالتی حکم پر حکام نے اسے تحویل میں لے لیا۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق پرواز کو ترکیہ میں ایک انتظامی مسئلے کے باعث عارضی پابندی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ مسافروں کو طیارے سے اتار دیا گیا۔ ایئرلائن نے بتایا کہ قرض استنبول ایئرپورٹ کی خدمات سے متعلق ہے ۔



