چینی صدر کا سیچھوان یونیورسٹی پر قومی حکمت عملیوں کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے پر زور

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے سیچھوان یونیورسٹی پر زور دیا ہے کہ وہ مختلف شعبوں میں اپنی مربوط صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے قومی حکمت عملیوں کی تکمیل میں قائدانہ اور مثالی کردار ادا کرے۔ انہوں نے یونیورسٹی کے قیام کی 130ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد بھی دی۔
چینی صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یہ بات یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کے نام ایک جوابی خط میں کہی۔
خط میں شی جن پھنگ نے یونیورسٹی کے اساتذہ، طلبہ اور سابق طلبہ کو مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی خدمت کے لئے خود کو وقف کرنا، چین کے مغربی علاقوں میں اپنی جڑیں مضبوط کرنا اور تعلیم کے ذریعے باصلاحیت افراد کی تربیت کرنا سیچھوان یونیورسٹی کی عمدہ روایات ہیں۔
شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی کہ یونیورسٹی اپنی انقلابی روایات کو آگے بڑھائے گی، انسانی علوم، سائنسی علوم، انجینئرنگ اور طب سمیت مختلف شعبوں کے باہمی امتزاج سے اپنی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائے گی اور چین کو تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور باصلاحیت افراد کی ترقی کے شعبوں میں ایک قائدانہ ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
سیچھوان یونیورسٹی کی تاریخ 1896 میں قائم ہونے والے سیچھوان چائنیز اینڈ ویسٹرن سکول سے جڑی ہے جو چین کے جنوب مغربی حصوں میں اعلیٰ تعلیم کا سب سے قدیم ادارہ تھا۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر