چین سری لنکا میں سمندری طوفان سے تباہ ہونے والے 14 پلوں کی تعمیر نو میں مدد کرے گا

کولمبو (شِنہوا) چین اور سری لنکا نے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت چین کی امداد سے سمندری طوفان دتواہ سے تباہ ہونے والے 14 پلوں کی تعمیر نو کی جائے گی۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب سری لنکا کی وزارت ٹرانسپورٹ، شاہراہوں اور شہری ترقی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں سری لنکا میں چین کے سفیر وے ہوا شیانگ اور سری لنکا کی وزارت کے سیکرٹری آسیری کرونا وردھنے نے شرکت کی۔
وے ہواشیانگ نے کہا کہ سری لنکا کی جانب سے بنیادی شہری سہولتوں کی تعمیر نو کے لئے مدد کی درخواست کے بعد چینی ماہرین کی ایک ٹیم فوری طور پر سری لنکا بھیجی گئی تاکہ موقع پر نقصانات کا جائزہ لیا جا سکے جبکہ چین کی جانب سے منصوبوں کی منظوری کے عمل کو بھی تیز کیا گیا۔
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ چین سری لنکا کے ساتھ مل کر اس منصوبے پر کام کرے گا اور اسے احتیاط سے مکمل کرے گا تاکہ سری لنکا کے عوام کو حقیقی فائدہ پہنچ سکے۔
آسیری کرونا وردھنے نے چینی حکومت کی مدد کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ نہ صرف قدرتی آفت کے بعد پیدا ہونے والی ٹرانسپورٹ کی مشکلات حل کرے گا بلکہ مجموعی طور پر سری لنکا کی ٹرانسپورٹ کی بنیادی سہولتوں کو بھی بہتر بنائے گا۔
سری لنکا میں نومبر 2025 کے آخر سے دسمبر کے آغاز تک سمندری طوفان دتواہ نے تباہی مچائی تھی۔ شدید طوفان کے نتیجے میں 600 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ نقصانات کا تخمینہ 4.1 ارب امریکی ڈالر لگایا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر